لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم ’’راجا نٹورلال‘‘ کا منافع بخش بزنس دیکھتے ہوئے سینما گھروں کے منتظمین اورفلم کے امپورٹرز نے مزید ایک ہفتے کے لیے فلم کی نمائش جاری رکھنے کا فیصلہ کردیا۔عمائمہ کی فلم نے بالی وڈ کی سْپر اسٹار پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم ‘‘ سے زیادہ بزنس کیا ہے اور دو ہفتوں بعد بھی فلم بینوں کی بڑی تعداد ’’راجا نٹورلال‘‘ دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔ عمائمہ ملک نے اپنی فلم کی کامیابی اور وطن واپسی پر ’’ ایکسپریس ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’راجا نٹورلال‘‘ کو میری توقعات سے بڑھ کر بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رسپانس ملا ہے۔فلم نے اپنی لاگت سے کئی گناہ زیادہ بزنس کیا اور دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی فلم کی نمائش جاری ہے۔ خاص طورپرپاکستان میں فلم کے امپورٹرز نے پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم‘‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا تھا لیکن میری فلم کا بزنس بہت اچھا اور منافع بخش تھا جس کی وجہ سے فلم کی نمائش کوجاری رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود میری شہرت سے جلنے والے مخالفین کا ٹولہ میری فلم کو ناکام قرار دے رہا ہے، میں توصرف اتنا جانتی ہوں کہ بالی ووڈ جیسی فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ اب تو فلم کی لاگت کے ساتھ ساتھ ہونے والے کاروبار کے اعداد وشمار انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پردیکھے جاسکتے ہیں۔اس لیے میرے مخالفین اگر میرے حوالے سے کوئی بھی گیم تیار کریں توانھیں پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے فلم کے کاروبار کی تفصیلات جان لینی چاہیے ہیں تاکہ انھیں کسی قسم کی شرمندگی نہ ہو۔ پاکستان میں مجھ سے پہلے بھی پاکستانی فنکاروں کی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں اور بعد میں بھی ہوئی ہیں لیکن اللہ کا خاص کرم ہے کہ میری فلم نے پاکستان میں منافع بخش بزنس کیا ہے اور فلم کے امپورٹرز بھی اس پر بے حد خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک نے کہا کہ مستقبل میں بالی ووڈ میں بہت سے پروجیکٹس میں کام کرتی دکھائی دونگی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی اور فلم کے ڈائریکٹر کونال دیش مکھ کے ساتھ کام کیا تھا لیکن مستقبل میں بالی ووڈ کے سپراسٹارز کے ساتھ کام کروں گی۔ اس لیے میرے مخالفین صرف جلتے رہیں گے، مگر میں ترقی کی نئی راہوں پرچلتے ہوئے آگے بڑھتی رہوں گی۔پاکستانی ادکارہ عمائمہ ملک کی بالی ووڈ میں انٹری کوئی تہلکہ نہ مچاسکی، عمران ہاشمی کے ساتھ ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم ’’راجہ نٹورلال‘‘ بآس آفس پر دھوم مچانے میں مکمل طور پر ناکام رہی جب کہ سینماؤں میں سناٹے ٓا راج ہے۔ 28 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک صرف 27 کروڑ روپے کا ہی بزنس کرسکی ہے۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’’راجہ نٹورلال‘‘ سینما گھروں ٓے بجلی ٓے بل ادا ٓرنے جتنا بھی بزنس نہیں ٓرسٓی اور فلم کا ٹوٹل بزنس 29 سے 30 کروڑ روپے ہی ہوگا۔ سینماؤں گھروں کے ساتھ ساتھ فلم تمام پلیٓسیز میں بھی نمائش پذیر ہے لیٓن وہاں بھی عوام ٓی توجہ حاصل ٓرنے میں نآام رہی ہے جس ٓے باعث بیشتر سینما گھروں میں فلم کی نمائش بند کردی گئی ہے۔