میلبورن۔رومانیہ کی ٹینس اسٹار سموناہالیپ آسٹریلیائی اوپن ٹورنامنٹ سے پہلے آخری پریکٹس سیشن سے ہٹ گئی ہیں۔ دنیا کی تیسری ترجیح حاصل کھلاڑی نے منگل کو سڈنی اٹرنیشنل کے منتظمین کو بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں چین میں بیمار پڑ گئیں تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اگرچہ چین میں ہالیپ نے شے جھین اوپن جیتا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ تب بھی ان کے پیٹ میں شکایت محسوس ہو رہی تھی۔ 23 سالہ خاتون کھلاڑی نے کہا چین میں ٹورنامنٹ کے دوران مجھے پیٹ میں شکایت ہیی تھی۔ میں نے گزشتہ تین دنوں سے نہیں کھیل رہی ہوں۔ میں یہ دیکھنے کے لیے آج کے انتظار میں تھی کہ کیا میں دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہوں لیکن مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں ابھی نہیں کھیل سکتی ہوں ۔ہالیپ نے اس سے پہلے امید ظاہر کی تھی
کہ وہ سڈنی میں ہونے والے پہلے میچ تک فٹ ہو گی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اچھا محسوس نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ایسی حالت میں ٹورنامنٹ کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے مجھے پریکٹس ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ لینا پڑا۔گزشتہ سال فرانسیسی اوپن میں دوسرے نمبر پر رہیں ہالیپ نے امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اگلے پیر سے شروع ہونے جا رہی آسٹریلیا اوپن تک وہ ٹھیک ہو سکتی ہیں۔ صحت اور پیٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کب کچھ پریشانی شرو ع ہو جائے لیکن مجھے پوری امید ہے کہ دو یا تین دنوں میں میں دوبارہ سے کھیلنے کے لیے تیار ہو جاؤں گی۔سڈنی انٹرنیشنل میںہالیپ سے پہلے امریکی اوپن کی نائب فاتح ووزنیاکی نے بھی ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ ڈنمارک کی ووزنیاکی کلائی کی چوٹ کے بعد ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے انہیں فائنل میں امریکہ کی وینس ولیمز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگرچہ سابق امریکی اوپن چیمپئن ارجنٹینا کے ڈیل پوترو نے گرینڈسلیم سے پہلے زبردست شروعات کی ہے اور 11 ماہ بعد کلائی کی چوٹ سے ابرے ارجیٹینی کھلاڑی نے سڈنی میں اپنے اوپننگ میچ میں جیت درج کی۔ پوترو نے مرد سنگلز کے پہلے میچ میں یوکرائن کے سرگی اسٹاکووسکی کو 6۔3 7۔6 سے شکست دی۔اس کے علاوہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم سے پہلے ہو رہے دوسرے ابھیاسٹورنامیٹو میں ہوبارٹ انٹرنیشنل میں برطانیہ کی حیدر واٹسن نے امریکہ کی سلوین و 6۔3۔ 6سے چونکایا جبکہ آٹھ کھلاڑیوں کا پہلا دن بھاری بارش کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پایا۔