ڈھاکہ ۔آئی سی سی کے پانچویں عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے دوسرے روز ڈھاکہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا ہے۔پاکستان نے جب چار وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا ہدف حاصل کیا تو صرف ایک گیند کا کھیل باقی تھا اور اس وقت کریز پر شعیب ملک اور صہیب مقصود موجود تھے۔پاکستان کی طرف سے کپتان حفیظ اور اوپنر کامران اکمل نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ محمد حفیظ نے 39 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے جب کہ ایک عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے کامران اکمل 45 گیندوں پر 5
2 رنز بنا کر دوسرے بلے بازوں کو پریکٹس کا موقع دینے کے لیے ریٹائر ہو گئے۔اس سے پہلے قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ کہ کامران اکمل اس ٹورنامنٹ میں بطورِ بلے باز حصہ لیں گے، جب کہ وکٹ کیپر ان کے بھائی عمر اکمل ہوں گے، تاہم کامران نے اس میچ میں وکٹ کیپر کے فرائض بھی سنبھالے۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 145 رن بنائے۔ برینڈن میک کلم نے 45 گیندوں پر 59 اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھوں نے چار چھکے اور تین چوکے لگائے۔نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میکلم کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ اس میچ میں پاکستان کے بالر عمر گل سب سے کامیاب رہے اور انھوں نے اپنے چار اووروں میں 16 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیعد اجمل نے چار اووروں میں 18 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔سہیل تنویر سب سے مہنگے ثابت ہوئے اور انھوں نے چار اووروں میں 43 رنز دیے اور ان کو ایک کامیابی حاصل ہوئی۔
اس وارم اپ میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا جن میں سے کوئی بھی 11 بیٹنگ اور کوئی بھی 11 فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پیر کے روز ہی دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا اور بھارت مدِ مقابل ہوں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ دو روز میں سری لنکا کے دو اہم بلے باز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردینا اعلان کر چکے ہیں کہ اس ٹونامنٹ کے بعد وہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔اس سے قبل گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں نیپال نے ہانگ کانگ کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ہ سکی جبکہ اس نے 2009 میں حصہ نہیں لیا تھا۔