میڈرڈ: پستہ شوگر کے مرض میں بہت مفید ہے۔ طبی ماہرین نے پستہ کھانے کا مشورہ دے دیا۔ یہ انسولین اور گلوکوز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ شوگر پر ہونے والی ایک تحقیق کے بعد اسپین کے طبی ماہرین نے مریضوں کو پستہ کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ تحقیق کے مطابق پستے کا روزانہ کی خوارک میں استعمال شوگر سمیت کئی مرض میں انتہائی مفید ہے۔ یہ انسولین اور گلوکوز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دوسرے میوہ جات بھی شوگر کو کم کرنے میں اتنے ہی مفید ہو سکتے ہیں۔