لکھنو : پسماندہ طبقات کو حقوق دلانے کیلئے سماج وادی پارٹی کی طرف سے رتھ یاترا نکالی گئی ہے جس کا جگہ جگہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے بتاےا کہ یہ رتھ یاترا آج بلیا کے پھیپھنا رسڑا اور رتن پورا ہوتے ہوئے مﺅ پہنچی جہاں پارلیمانی رکن نیرج شیکھر اور رکن اسمبلی گورکھ پاسوان، جے پرکاش ، انچل، وزیر رام گووند چودھری اور نارد رائے نے یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلسوں کو خطاب کیا۔ رتھ یاترا کی قیادت کر رہے کنوینر گایتری پرساد پرجاپتی اور راج پال کشیپ نے کہا کہ ۷۱ پسماندہ ذاتوں کو درج فہرست ذات میں شامل کرنے کا جو حکم نامہ ملائم سنگھ یادو نے اپنے دور اقتدار میں جاری کیا تھا اس کو بی ایس پی کے دور اقتدار میں منسوخ کر دیا گیا اور اب ایک بار پھر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے دوبارہ ان ذاتوں کو درج فہرست ذاتوں کا فائدہ دلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر اس کیلئے دباو ¿ بھی بنایا ہے۔ اس سے قبل سماج وادی پارٹی کی یہ رتھ یاترا آج گورکھپور سرکٹ ہاو ¿س سے چلی جس کا کوڑی رام میں پُر جوش خیر مقدم کیا گیا۔ راستے میں قانون ساز کونسل کے رکن نریش اتم پٹےل، رام آسرے وشو کرما وغےرہ نے بھی خطاب کیا۔
پسماندہ طبقات کو ایس پی کے دور اقتدارمیں ہی حق ملا
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ ہر سماج اور ہر طبقہ کیلئے انصاف کی لڑائی لڑتی آئی ہے اور پسماندہ طبقات کو حق ایس پی کی حکومت میں ہی ملا ہے۔ واضح رہے کہ ۴۲اکتوبر سے اب تک رتھ یاترا ۰۴۵ کلو میٹر کا سفر طے کر چکی ہے۔ یاترا کا پہلا مرحلہ اعظم گڑھ میں ۹۲اکتوبر کو ہوگا۔