لکھنؤ۔ (نامہ نگار)لکھنؤ سے بنارس جارہی بالا مؤ وارانسی پسینجر کے انجن میں آگ لگنے سے افرا تفری پھیل گئی۔ آگ کی واردات سے گاڑی کا انجن فیل ہوگیا۔ حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے کچھ دیر بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پالیاوہیں لکھنؤ سے دوسرا انجن بھیج کر ٹرین کو اگلے اسٹیشن کیلئے روانہ کیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شمالی ریلوے کے لکھنؤ ، بارہ بنکی ریل مارگ پر گذشتہ منگل کو دن میں گواری کراسنگ کے پاس لکھنؤ سے وارانسی جارہی بالا مؤ وارانسی پسینجر کے انجن کے الیکٹریکل حصہ میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی ۔ انجن سے شعلے نکلتے دیکھ کر لوکو پائلٹ نے ٹرین کو روک دیا۔ حادثے کی اطلاع گارڈ فائر بریگیڈ وکنٹرول روم کو دی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ۲۰منٹ کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ مسافر ٹرین سے نیچے اتر گئے ،ٹرین میں شارٹ سرکٹ ہونے سے انجن فیل ہوگیا گارڈ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی۔ جہاں ریلوے افسران کے ہاتھ پاؤں پھول گئے انجن فیل ہونے سے لکھنؤ سے دوسران انجن بھیجاگیا تب ٹرین روانہ ہوئی جس کے سبب یہ گاڑی ایک گ
ھنٹہ تک کھڑی رہی ۔ آگ کے حادثے کے سبب بارہ بنکی سے لکھنؤ کی جانب آنے والی کئی ٹرینیں متاثر رہیں۔