پسینہ جسم کے تقریباً ہر حصے سے نکلتا ہے اور خشک ہو جاتا ہے، لیکن گردن، بغلوں اور دوسرے اعضاء جو ہر وقت کپڑوں سے ڈھکے رہتے ہیں، یہاں آنے والا پسینہ آسانی سے خشک نہیں ہوتا، اس لئے زیادہ تر جسم سے بو آتی ہے، اس کو دور کرنے کے لئے:
١۔ نہانے کے پانی میں تھوڑا سا ڈیٹول یا کیوڑہ ملا کر نہانا چاہئیے۔
٢۔ نہاتے وقت اچھی طرح سے صابن لگا کر جلد کو صاف کریں۔
٣۔ نہانے کے بعد جسم کو تولئے سے اچھی طرح خشک کریں۔
٤۔ کپڑے ایسے پہنے جائیں جو پسینے کو جذب کر لیں۔
٥۔ ہریڑ باریک پیس کر اس سے مالش کر کے نہائیں۔
٦۔ جامن کے پتوں کو ابال لیں، اس کو سارے جسم پر اچھی طرح مل لیں۔ تقریباً پانچ منٹ بعد پانی سے نہا کر جسم صاف کر لیں۔ پسینے کی بو نہیں آئے گی۔