پلاسٹک کی پلیٹوں میں گرما گرم کھانا گردے کی پتھری کا سبب بن رہا ہے ۔پلاسٹک کی خوبصورت دیدہ زیب اور رنگ برنگی پلیٹیں اور پیا لے جن میں گر ما گرم کھانا ڈال کر خو ب مزے سے کھایا جاتاہے آپ کو شاید یہ علم نہ ہو کہ یہ melamineکرو کری انتہائی مضر صحت ہے ۔تائیوان کی kaohsiung medicalیونیورسٹی میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ میلا مائن ریسن سے تیار شدہ یہ برتن بچوں اور بڑوں میں مستقل استعمال کی وجہ سے پتھری کا سبب بن رہے ہیں ۔یونیو رسٹی کی جانب سے بارہ افراد پر مشتمل اس تحقیقی عمل کو دوگروہوں میں تقسیم کیا گیا ۔پہلے چھ افراد کو سیر کرکے پیالوں میں گر م گرم نو ڈلزدی گئیں جبکہ دوسرے گردہ کو میلا مائن کے پیالوں میں دھواں چھوڑتا ہوا مزید ار سوپ پیش ۔کیا گیا ۔اس تجربے میں شامل افراد کے ہر دو گھنٹوں بعد پیشاب کے نمونے جمع کیے جاتے رہے ۔تین ہفتوں بعد رضا
کاروں کے گروہ ؍کو وہی سوپ دوسرے پیالے میں دیا جانے لگا ۔اور دوبارہ سے دو گھنٹے بعد پیشاب کے نمونے جمع کیے جانے لگے ۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سوپ پینے والوں کے ۱۲گھنٹے کے پیشاب کے نمونے میں میلا مائن کی سطح ۸ء۳۵؍مائیکروگرام تھی ۔لیکن ،جب ان کے برتن تبدیل کئے گئے اور انہیں میلا مائن کی جگہ سیر امک پیالے دیئے گئے ۔تو میلا مائن کی سطح؍ ۱ء۳مائیکرو گرام تھی ۔اس تحقیق کے سر براہ chia fang wuکا کہناتھا کہ میلا مائن کے برتنو ں میں جب بلندد رجہ حرارت کا گرم گرم کھانا ڈالا جاتاہے تو ان سے میلا نائن خاصی بڑی مقدار میں خارج ہو تاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلند ترین درجہ حرارت والی اور زیادہ تیزابی اثر رکھنے والی غذائیں ان برتنوں میں جلد آلودہ ہو جاتی ہیں خاص طور پر یہ عمل ہلکی کو الٹی والے برتنو ں میں بڑی تیزی سے ہو تاہے ۔میلا مائن کے خارج ہونے کا اطلاق برتنوں کی کوالٹی پر بھی منحصر ہو تا ہے ۔اس لیے بہتر ہے کہ گرم کھانے کے لیے مطابق میلامائن کے برتنو ں کا لمبے عر صے تک استعمال گردے کی پتھری کا سبب بن سکتا ہے ۔میلا مائن کے مضر اثرات اس وقت سامنے آئے جب چین میں بے بی فارمولا ملک میں میلا مائن کی وجہ سے چھ بچے ہلاک اور۵۰ــــ۔ہزار کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا ۔اس کا استعما ل بچوں اور بڑوں میں نہ صرف پتھری کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی کئی مضراثرات جنم لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چین اور ہانگ گانگ میںپلاسٹک کے برتنوںکی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور مینو فیکچر و کے لئے میلا مائن کے استعمال اور معیار کے حوالے سے خصوصی پیمانے مقرر کیے گئے ہیں ۔malamene resinدر اصل ایک سخت تھر مو ا سٹیٹنگ پلاسٹک میٹریل ہے جو میلا مائن اور formaldehyd eسےpolymerezationکے ذریعے تیار کیا جاتاہے ۔آج کل اس سے بڑی مقدار میں کچن ویئر تیار کئے جاتے ہیں البتہ انہیں مائیکردویوادون کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا ۔
۱۹۵۰ اور۱۹۶۰میں میلا مائن کو کچن کے برتنوں کے لیے خاصے بڑے پیمانے پر استعما ل کیا جانے لگا اور یہ ایک معیا ری فیشن کاروپ دھار گیا ۔چین میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین میں جانوروں کے چارے میں بھی مہلک کیمیکل میلا مائن کا استعمال کیا جا تا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یورپین یونین نے چین سے دو آمد کی جانے والی بچوں کی غذائوں اور دودھ پر پابندی لگادی تھی ۔ماہرین کے مطابق اس میں شامل cyanuric acidخون میںشامل ہوکر کینسر اور تولیدی اعضاکو نقصان پہنچاسکتا ہے اس کے علاوہ آنکھیں جلد اور نظام تنفس کو بھی اس سے نقصان پہنچ سکتا ہے ۔اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے برتنوں کا مستقل استعمال خطر ے سے خالی نہیں ۔