نئی دہلی،یکم جنوری(یو این آئی) مودی حکومت نے نئے سال کے موقع پر پلانگ کمیشن کا نام تبدیل کرکے اب نیتی آیوگ(پالیسی کمیشن)کردیا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نے گذشتہ سال لال قلعہ سے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں منصوبہ بندی کمیشن کو ختم کرکے اس کی جگہ ایک نیا ادارہ بنانے کا اعلان کیاتھا۔اس سلسلے میں مسٹر مودی نے گذشتہ دنوں وزرائیاعلی کی میٹنگ بلاکر منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ نیا ادارہ بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔حکومت نے اسی پیش رفت کے تحت آج سے منصوبہ بندی کمیشن کا نام بدل کر نیتی آیو
گ کرنے کا اعلان کیا۔
ملک میں پانچ سالہ منصوبوں کو نافذ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کا قیام ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے1950 کے عشرے میں کیا تھا۔گذشتہ ماہ وزیر اعظم کی وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں بیشتر وزرائے اعلی نے سوشلسٹ دور کے اس ادارہ کی تشکیل نو کی وکالت کی تھی لیکن کانگریس حکومت والی ریاستوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔مسٹر مودی نے اس میٹنگ میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بیان کا بھی حوالہ دیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ نے گذشتہ برس 30 اپریل کو کہا تھا کہ لبرلائزیشن کا دورہ شروع ہونے کے بعد منصوبہ بندی کمیشن کی معنویت کم ہوگئی ہے۔