لکھنو¿:ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے پلس پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ آئندہ تیرہ ستمبر کو ہونے و الی پولیو مہم میں کسی قسم کی لاپروائی نہ کی جائے۔ جائزہ جلسہ میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ڈی کے باجپئی سمیت کئی افسران موجود تھے۔ انہوں نے بتاےا کہ پلس پولیو اور ٹیکہ کاری یونٹ آنے والی پولیو مہم کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اس مہم پر سینئر افسران نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیکہ کاری کیلئے مائیکرو پلان تیار ہوچکا ہے۔