لکھنؤ ۔ (بیورو)چیف ڈیولپمنٹ افسر یوگیش کمار نے کہا ہے کہ پلس پولیو مہم آئندہ۳۲فروری کو ہوگی ۔ پولیو یوم پر یہ یقینی بنایا جائے کہ بوتھ پر ہی بچوں کو دوا پلائی جائے ۔ اس کیلئے گھروں سے بچوں کو لانے کیلئے سرگرمی دکھائی جائے ۔ پلس پولیو مہم کے موقع پر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچائی کیلئے پولیو خوراک پلائی جائے ۔ سی ڈی او نے سبھی سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو بوتھ پر لے جاکر پولیو خوراک ضرور پلائیں ۔
بوتھ پر صبح نو بجے سے چار بجے تک پولیو کی خوراک پلائی جائے
گی۔