لکھنؤ۔ اترپر دیش کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس۔ وے کے گنگا اور جمنا ندی پر تعمیر ہو نے والے پلوں کا کام آئندہ ۱۰ ؍ اپریل سے ضر ور شروع کر ا دیا جائے ۔ انہوں نے کچھ کاموں میں تاخیر ہو نے پر نا راضگی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ با ر با ر ہدایتوں کے با وجود وقت سے کام نہ کر اکر اس کام میں مزید تا خیر کی کو شش کی گئی تو متعلقہ افسران کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جائے گی ۔ چیف سکریٹری آج شا ستری بھون کے اپنے دفتر میں آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس۔ وے کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام ریا ستی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ا ز خو د
بہت جلد آگرہ ۔لکھنؤ ایکسپریس وے کے کاموں کا مو قع پر معائنہ کر نے جائیں گے ۔ میٹنگ میں پر نسپل سکریٹری صنعتی تر قیات مہیش کما ر گپتا ، چیف ایگزیکیٹیو افسر یو پی ڈا نو نیت سہگل سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔