پیلی بھیت۔۔ ضلع میں آج دیبھا ندی پر ٹرین کے پل کے نیچے ایک نامعلوم عورت کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق پل کے نیچے سے برآمد لاش تقریباً ۳۵ سالہ خاتون کی ہے اور چہرا کافی مسخ شدہ ہے۔ ابھی تک خاتون کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات میں گزرنے والی کسی ٹرین سے خاتون نیچے گر گئی یا پھر اسے قتل کر کے لاش نیچے پھینک دی گئی ہے۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔