واشنگٹن :یورپ میں پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے میں یورپی یونین کی مدد کرنے کے لئے امریکہ نے اپنے ملک میں مزید شامی شہریوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔تیزی سے بڑھتے ہوئے پناہ گزین کے مسئلے سے نمٹنے میں یورپ سے مدد کے لئے کی گئی اپیل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکہ اس کا جائزہ لے رہا ہے کہ کس طرح شام میں جدوجہد کے دوران وہاں سے آنے والے پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا “ہم اپنے ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد بڑھانے میں مصروف عمل ہیں۔
اس معاملے میں آسٹریلیا نے بھی مدد کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اضافی 12،000 پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں قیام کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ مدد کے لئے بہت سے جنوبی امریکی ملک بھی آگے آئے ہیں۔ اس سے پہلے کل یورپی یونین کمیشن نے ایک لاکھ 60 ہزار پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے لئے یورپ کے ممالک کے سامنے ایک منصوبہ رکھا ہے جس میں ان ممالک کے لئے پناہ گزینوں کے کوٹے کے تعین پر اتفاق کی اپیل کی گئی ہے ۔