مونگ کی دال: آدھا کپ
ماش کی دال: آدھا کپ
چینی: 3 چمچ
زیرہ: ایک چمچ
املی کا پانی: ایک کپ
دہی: آدھا کلو
ثابت مرچ: 8 عدد
لال مرچ پائوڈر: ایک کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل: ایک کپ
ترکیب
مونگ اور ماش کی دال کو آدھا گھنٹہ پہلے بھگو کر اسے باریک پیس لیں اور اس میں حسب ذائقہ نمک اور لال مرچ ملا دیں اور فرائی پین میں تیل گرم کر کے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر فرائی کر کے ایک برتن میں پانی میں بھگو دیں۔ املی کے پانی میں ایک چمچ چینی، حسب ذائقہ نمک ڈال کر چولہے پر پکا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ دہی کے اندر دو چمچ چینی اور حسب ذائقہ نمک اور تھوڑا پانی ڈال کر پھینٹ لیں اور زیرہ اور ثابت مرچ توے پر بھون کر رکھ لیں۔ اب پھلکیاں پانی میں سے نکال لیں اور اس کا پانی نچوڑ دیں اور ایک ڈش میں رکھ دیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں اس کے بعد املی کا پیسٹ دہی بڑوں پر فاصلے سے ڈال دیں اور زیرہ اور ثابت مرچ اوپر بگھار دیں۔ لذیذ پنجابی دہی بڑے تیار ہیں۔