بارہ بنکی:ضلع پنچایت اور مقامی پنچایت اراکین عہدے کے امیدواروں نے گاو¿ں میں اپنی رابطہ مہم پیش کر دی ہے۔ گاو¿ں کے چوراہوں اور گلیوں میں ہولڈنگ ، پوسٹر سے انتخابی سرگرمی تیز ہو گئی ہے۔ ہر امیدوار ترقیات کے نام پر ووٹروں کو اپنی حمایت میں ووٹنگ کرنے کےلئے راغب کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ بارہ بنکی کے ہرکھ اول سے الیکشن لڑ رہے حاجی شہیم اور ان کی اہلیہ یاسین بانوں ، شانو خان ، محمد صغیر ، پردھان رشید مگرول ، محمد معین محمد مستقیم وغیرہ تمام حمایتیوں کے ساتھ عوامی رابطہ شروع کر دیا۔ وہیں ہرکھ اول سے ونود شرما ، سریندر سنگھ ، پشپا دیوی سمیت تمام امیدوار ہرکھ بلاک اول کے دیہی علاقوںمیں عوامی رابطہ کیا۔ ہرکھ بلاک اول سے حاجی شہیم نے اپنے حمایتیوں کے ساتھ سگلا پور ، براین ، ٹیرا ، ویس پور وغیرہ گاو¿ں میں عوامی رابطہ قائم کرکے ووٹ طلب کیا ۔