نئی دہلی :ہریانہ کے پنچکولہ میں 14 صنعتی پلاٹوں کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگی معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں آج دہلی اور چندی گڑھ سمیت 16 ٹھکانوں پر سی بی آئی چھاپے مار رہی ہے ۔
ہریانہ حکومت کی سفارش اور اس کے بعد مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سنبھال رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اس معاملے میں ہریانہ سول ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ہڈا) کے اس وقت کے 13 افسران اور اتنے ہی اس سے فیض یاب ہونے والوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ جانچ ایجنسی دہلی، چنڈی گڈھ، فرید آباد، گڑگاؤں، کرنال، کروکشیتر اور روہتک سمیت 16 ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے . تفصیلات کا انتظار ہے ۔