بارہ بنکی (نامہ نگار)بی ایس پی امیدواروسابق رکن پارلیمنٹ کملا پرشاد راوت نے کہا ہے کہ پی ایل پنیااپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنس گئے ہیں۔یہ بات کملا پرشاد راوت نے بارہ بنکی اسمبلی حلقہ کے پیربٹاون ،بریل میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ ہریانہ کے نوکرشاہ کو ضلع کے ایک سینئر کانگریس لیڈرکی بدولت رکن پارلیمنٹ بننے کاموقع ملاتھا لیکن رکن پارلیمنٹ بننے کے بعدانھوںنے جال بچھانا شروع کردیاتھا۔جس کاثبوت ۷؍
جنوری کو دفترپرضلع صدر وبہرائچ کے رکن اسمبلی اور ٹھلن کی موجودگی میں ان کے خوشآمد پسندساتھیوں نے سینئر کانگریس لیڈران کے ساتھ مارپیٹ کے ذریعہ دیاتھا۔یہ سبب انھوں نے اس لئے کرایا تھا کہ ان کا ضلع میں دبدبہ قائم ہوسکے۔دوسرامعاملہ لکھپیڑاباغ واقعہ لان میں اپنے لوگوںکو بھیج کر کانگریس مشاہد کے سامنے کرسیوںکو توڑنا اورسینئر کانگریس لیڈرکو زخمی کرنے کا ہے۔
اس واقع میںسینئر کانگریس شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی ٹکٹ تقسیم میں انھیںنظرانداز کردیاگیاتھا جس کی وجہ سے انھوں نے اسی امیدوارکی حمایت نہیں کی تھی بلکہ وہ سماج وادی پارٹی کی مدد کرتے ہوئے نظرآئے۔انھوں نے کہا کہ ان کے رویہ کی وجہ سے ہی پارلیمانی انتخابات سے قبل سینئر کانگریسی پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں اس کے علاوہ ان کی بدسلوکی کے سبب پارٹی کے عہدے داران اورکارکنان نے بھی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ وہ انتخابی جنگ میں ناکام ہونے والے ہیں۔وہ صرف اقلیتی ووٹ حاصل کرکے بی جے پی کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔جب کہ ان کی پہلی پسند بی ایس پی ہے۔اس موقع پر رضوان احمد صدیقی ، برجیس راوت ، سنجے ، ابھیلاس موریہ ، علی عباس، کشن بہاری مشرا،وارث علی اوردنیش ورما وغیرہ موجود ہے۔