بارہ بنکی (نامہ نگار )۔کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ کو درج فہرست کمیشن کے صدر کاعہدہ آر ایس ایس کی سفارش پرحاصل ہوا۔ ورنہ ریاستی گورنر کی طرح انھیں بھی کمیشن کے صدر کے عہدے سے بی جے پی کی مرکزی حکومت نے برطرف کردیا ہوتا۔ مذکورہ باتیں بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کملا پرشاد راوت نے اپنی رہائش گاہ پرمنعقد جلسہ میں کہیں۔ انھوںنے کہا کہ ایک طرف بی جے پی حکومت کانگریس کے گورنروںسے استعفادے کر آر ایس ایس کے لوگوں کوگورنر مقرر کرہی ہے جبکہ کانگریس کے سابق رکن پالیمنٹ پنا لال پنیا کودرج فہرست ذات کمیشن کاصدر بن
ایاگیاہے۔ آر ایس ایس اورپنیا کی ملی بھگت اسی بات سے ظاہر ہورہی ہے۔ مسٹر راوت نے لکھنؤ اورسہارنپور فسادات کے لئے گورنر کوہی قصور وار بتایا ہے ۔ مسٹر راوت نے سیاہ دولت کو ملک میں واپس لانے کی بات پرچٹکی لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر سیاہ دولت کوئی ملک میں واپس لاسکتا ہے تووہ بی ایس پی کی قومی صدر مایا وتی ہیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں بی ایس پی کارکنان موجود تھے۔