لکھنؤ(نامہ نگار)کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار پی ایل پنیا نے جمعہ کو سینئر رہنمائوں کی موجودگی میں اپنا نامزدگی پرچہ داخل کردیا۔ اس موقع پر ریاست کے کابینی وزیر امبیکا چودھری نے خاص طور سے موجود رہ کر ان کا تعاون کرنے
کو کہا۔
نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے دوران پارٹی کے ریاستی انچارج مدھو سودن مستری ، ریاستی کانگریس صدر نرمل کھتری ، راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری ،ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی ، پردیپ ماتھر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے بعد کابینی وزیر امبیکا چودھری نے صحافیوں سے کہا کہ سماج وادی پارٹی مسٹر پنیا کو راجیہ سبھا بھیجنے میں پوری مدد کرے گی۔ سماج وادی پارٹی نے مسٹر پنیا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے پاس اسمبلی میں اٹھائیس نشستیں ہیں جبکہ راجیہ سبھا کیلئے پارٹی کو سینتیس اراکین کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔