پنیر:150 گرام’ڈبل روٹی کے سلائس:چار عدد
دہی (تازہ):تین کھانے کے چمچ’ سبز مرچ :تین یا چار باریک پسی ہوئی
خشک دھنیا(پسا ہوا):ایک کھانے کا چمچ
سوڈا بائی کارب(میٹھا سوڈا):چوتھائی کھانے کا چمچ
میدہ :چار کھانے کے چمچ’تیل یا گھی :تلنے کے لئے
ترکیب:۔
1ـپنیر کو مسل کر اچھی طرح گوندھ لیں۔
2ـڈبل روٹی کے سلائس کو تھوڑی دیر کے لئے دہی میں ڈبو کر رکھ دیں۔
3ـاب پنیر، ڈبل روٹی، سبز مرچیں، خشک دھنیا، سوڈا بائی کارب، میدہ اور نمک کو ملائیں اور چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔
4ـ ان بالز کو گھی میں ڈیپ فرائی کر یں۔
باربی کیو ساس کے لئے اشیائ:۔
ٹماٹر :دو عدد’برائون شوگر :ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس :ایک کھانے کا چمچ’سرکہ :دو کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ:دو کھانے کے چمچ’نمک :حسب ذائقہ
ترکیب:۔
1ـٹماٹروں کو گرم پانی میں رکھیں۔
2ـدس منٹ کے بعد چھلکے اتار کر ٹماٹروں کو پیس لیں۔
3ـاب اس میں برائون شوگر، سویا ساس، سرکہ ، ٹماٹر کیچپ اور نمک ملائیں اور چند منٹ کے لئے پکنے دیں۔
پیش کرنے کا طریقہ:۔
پنیر کے گولوں کو نیم گرم باربی کیو ساس کے ساتھ پیش کریں۔ آپ اور آپ کے مہمان یقیناً لطف اٹھائیں گے۔