لندن : دانتوں کی حفاظت سے متعلق لوگ اکثر پریشان رہتے ہیں، لیکن اب پریشانی دور بھگائیے اور پنیر کھائیے۔ ایک ریسرچ کے مطابق پنیر میں جراثیم کش اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔۔پنیر میں فاسفورس، کیلشیم، معدنیات اور لحمیات شامل ہوتے ہیں، جس کے استعمال سے دانتوں میں پلاک اور کیویٹیز ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ پنیر کھانے سے دانتوں کو صحت مند اور صاف رکھا جا سکتا ہے