بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چچازاد بہن پرینکا چوپڑہ سے ترغیب لے کر فلموں میں نہیں آئی ہیں۔فلم عشق زادے اور شدھ دیسی رومانس جیسی ہٹ فلموں کی ہیروئن کا خیال ہے کہ فلموں میں انہوں نے اپنا مقام خود پیدا کیا ہے اور یہ کہ وہ پرینکا چوپڑہ کو دیکھ کر فلموں میں نہیں آئیں ہیں۔پرینیتی کہتی ہیں کہ پرینکا نے ان کی ذرا بھی حوصلہ افزائی نہیں کی اور اگر ایسا ہوا ہوتا تو وہ 10 سال پہلے ہی اداکارہ بن چکی ہوتیں۔سنہ 2014 کے آغاز میں پر نیتی نئے اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کرن جوہر کی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ میں نظر آئیں گی۔پری نیتی نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز فلم لیڈیز ورسز رکی بہل سے کیا تھا۔ اس فلم میں انھوں نے انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کے ساتھ اداکاری کی تھی اور ان کا مخصوص دیسی انداز لوگوں کو پسند بھی آیا تھا۔