ممبئی، 9 جون (یو این آئی) گو نیشنلسٹ پارٹی کے ورکر مطالبہ کررہے ہیں کہ این سی پی صدر شردپوار نومبر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے پارٹی کے وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا جانا چاہئے خود پوار نے ریاستی سیاست میں اپنی واپسی کو خارج از امکان قرار دیا ہے اور مشترکہ قیادت پر زور دیا ۔کل پارٹی کے قیام کے 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا “مشترکہ قیادت ہوگی”۔پوار نے ساڑھے چھ سال تک وزیراعلیٰ رہنے کے بعد 19 سال قبل یہ کہہ کر ریاست چھوڑ دی تھی
کہ وہ راجیہ سبھا میں خوش ہیں۔