(مہاراشٹر)، 30 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار نریندر مودی نے وزیر زراعت شرد پوار پر تنقید کرتے ہوئے آج کہاکہ انہیں کرکٹ کی بہت فکر ہے لیکن کسانوں کی جان بچانے میں وہ ناکام رہے ہیں۔مسٹر مودی نے
ہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسٹرپوار نے اس علاقے میں کسانوں کیلئے کچھ خاص کام نہیں کیا۔ کسانوں نے تنگدستی کی وجہ سے خودکشی کی۔ انہوں نے رائے دہندگان سے ملک سے کانگریس اور مہاراشٹر سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے آزاد کرانے کی اپیل کی۔ وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نے وزیر زراعت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس علاقے سیرکن پارلیمنٹ ہیں لیکن یہاں کسانوں نے خودکشی کی اور وہ ان کی جان بچانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر زراعت کو کسانوں سے زیادہ کرکٹ کی تشویش ہے۔مقامی بلدیات ٹیکس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایل بی ٹی کا مطلب ہے لْوٹو۔ بانٹو ٹیکس۔ یہ ٹیکس مہاراشٹر کے کسانوں کی جان لے رہا ہے۔جاری۔