نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آج نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک سابقہ کامیابیوں کو اور آگے بڑھا کر کامیاب ثابت ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان اشتراک و تعاون پر مبنی روایتی دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے پوتن نے کہاکہ یہ “بنیادی دستاویز” اس وقت طے پایا تھا جب این ڈی اے اقتدار میں تھی۔ اس کی وجہ سے آگے آنے والے سالوں میں تال میل سے ترقی ہوئی۔صدر پوتن نے کہا“اپنے دل کی گہرائیوں سے میں آپ کو دوست ہندوستان کے عوام کی خوشحالی کے لئے کامیابی کی دعا دیتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ روس۔ہندوستان کے درمیان باہمی تعاون مضبوط ہوں۔