پورنیہ، یکم دسمبر (یواین آئی) بہار میں ضلع پورنیہ کے صدر تھانہ علاقے کے خوشکی باغ سبزی منڈی میں آج صبح آگ لگ جانے سے 20سے زائد دکانیں جل کر خاک ہوگئیں۔پولیس ذرائع نییہاں بتایا کہ خوشکی باغ سبزی منڈی کے ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے سبزی منڈی میں تھوک اور خوردہ تاجروں کی 20 سے زائد دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں تقریباً 25 لاکھ روپے سے زائد کی جائداد کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے افسران اور اہلکار موقع پر پہنچ کر چار گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔