لکھنؤ(نامہ نگار)۔راجدھانی کے نئے کپتان یشسوی یادو کی ہدایت پرآج پورے ضلع میں آپریشن آل آئوٹ چلایاگیا۔ اس آپریشن کے دوران تمام چورا ہوں پربڑی تعداد میں پولیس فورس نے گاڑیوںکی جانچ کی ۔ اس دوران مہانگرپولیس نے ایک بدمعاش کوایک طمنچہ کے ساتھ گرفتارکیا۔ ایس ایس پی یشسوی یادونے بتایاکہ آج شام تمام ایڈیشنل ایس پی ، سی او اور تھانہ انچارجوںکو اپنے ا پنے علاقے میں بھاری پولیس فورس کے ساتھ چوراہوں پرچیکنگ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ایس ایس پی نے چیکنگ کے دوران بیئررلگاکرگاڑیوںکی چیکنگ کیلئے کہا تھا ایس ایس پی کے اس حکم کے بعد پورے ضلع میں ۹۳جگہوں پرچیکنگ کایہ آپریشن آل آئوٹ چلایاگیا۔اس آپریشن کے دوران مہانگر پولیس نے فاطمہ اسپتال ریلوے کرا
سنگ کے پاس سے ایک موٹر سائیکل سوار گومتی نگرکے رہنے والے وکرم عرف راہل کوپکڑا۔ تلاشی کے دوران پولیس کواس کے پاس سے ایک طمنچہ اور کارتوس ملا۔ وہیں سروجنی نگر پولیس نے بھی ڈھائی ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش وشنو کو چوری کی ایک موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتارکیا۔ پولس نے اس آپریشن کے دوران ۱۵۵۶گاڑیوں کاچالان کیا۔ ۶۴گاڑیوں کوسیز کیا گیا، ۶۹۴۵۰روپئے جرمانہ وصول کیاگیا۔ ۵۹لوگوں کو ۳۴پولیس ایکٹ میں چالان کیاگیا جبکہ ۱۴مقدمہ بھی درج کئے گئے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اس طرح گاڑیوں اور مشتبہ لوگوں کی چیکنگ کیلئے پولیس کاآپریشن آل آئوٹ جاری رہے گا۔