نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے پولنگ مقامات پر کم سے کم بنیادی سہولتیں جیسے پی نے کے پانی، بجلی، طبی اور بیت الخلاء ریمپ کا بندوبست ہر حالت میں یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ۳۰مارچ تک ضلع وار پولنگ اسٹیشن کے مطابق ضروری بنیادی سہولتوں کی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ پولنگ اسٹیشنوں کی سڑکوں کی نشاندہی کر کے ضروری مرمت کا کام مہم چلا کر مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پولنگ کے دن متعلقہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہونا چاہئے۔
چیف سکریٹری آج شاستری بھون واقع اپنے دفتر کے میٹنگ ہال میں منعقد جلسہ کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کیلئے پولنگ اسٹیشن پر نزدیک لگے ہینڈ پمپوں کی ضرورت کے مطابق مرمت کرا دی جائے یا نیا ہینڈ پمپ لگوا دیاجائے۔ انہوں نے بیسک تعلیم محکمہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اسکولوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر ضرورت کے مطابق وائرنگ وغیرہ کا کام ضرور کرا دیا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو سکے۔
انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ متعلقہ افسران کے ساتھ فوراً جلسہ کر کے۸ پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم بنیادی سہولتیں فراہم کرانے کیلئے مہم چلا کر ضروری بندوبست یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں سے تال میل قائم کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق سولر لیمپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔