جونپور : اتر پردیش کے جونپور ضلع میں پنچایت انتخابات کی پولنگ کے دوران غیرحاضر رہنے والے 285 افراد کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔انچارج پولنگ افسر تیج پرتاپ مشرا نے آج یہاں بتایا کہ ضلع الیکشن افسر بھانوچند گوسوامی کی ہدایت پر ضلع کے پانچ بلاک ہیڈکوارٹروں بالترتیب سکرارا میں 64، رام پور میں 51، رام نگر میں 54، برسٹھی میں 36 اور مڈیاہو میں 80 مجموعی طورپر 285 غیرحاضررہنے والے ملازمین کے خلاف کئی تھانوں میں معاملہ درج کرایا گیا اور محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں بھی غائب رہنے والے الیکشن اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔