ممبئی (وارتا)بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور سلوراسکرین پر پولیس افسرکا کرداراداکرنا چاہتی ہیں۔کرینہ کپور ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایت میں بن رہی فلم سنگھم ریٹرنس میں کام کررہی ہیں اس فلم میں اجے دیوگن نے پولیس افسرکا کردار اداکیا ہے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ میں نے کئی پولیس افسران سے ملاقات کی ہے اورمیں لیڈی پولیس افسرسے بھی ملناچاہتی ہوں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ روہت سنگھم کو خاتون افسران کو دکھائیں اوراپنی آئندہ فلم لیڈی پولیس افسر پر بنائیں۔ میرا کہنا ہیکہ روہت نے جس طرح سے سنگھم ریٹرنس بنائی ہے وہ پولیس افسران کو ٹریبیوٹ ہے۔واضح رہے کہ سنگھم ریٹرنس ۲۰۱۱ میں آئی سپرہٹ فلم سنگھم کی سیکول ہے اس فلم میں اجے دیوگن ، کرینہ کپور ، انوپم کھیر اورامول گپتے کا اہم کردارہے یہ فلم پندرہ اگست کو ریلیز ہوگی۔