میرٹھ، 2 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش کے میرٹھ میں بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک پولیس جوان کی موت ہوگئی جبکہ ایک بدمعاش بھی مارا گیا۔
اس تصادم میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوگیا جسے بے ہوشی کی حالت میں میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے پولیس ہلاک ہونے والے بدمعاش کے ساتھی کی تلاشی کررہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لساڑی گیٹ علاقہ کے سمرگارڈن چوکی پر تعینات سپاہی ایکانت یا دو فتح اللہ روڈ تھانہ پر تعینات سپاہی لوکیش بھائی کے ساتھ کل دیر رات گشت پر تھے۔ اسی دوران ایک مشتبہ نوجوان کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر سپاہئیوں نے اسے روکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے اپنی رفتار تیز کردی۔
دونوں سپائیوں نے اس کا پیچھا کیا۔ اس دوران بدمعاشوں کی موٹر سائیکل پھسل گئی۔ انہوں نے سپاہئیوں کو قریب آتا دیکھ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔