اسلام آباد، 27 نومبر: پاکستان میں کل سپریم کورٹ کے سامنے پولیس اور وکیلوں کے درمیان جھڑپ میں کئی وکیل اور پولیس کے 9 جوان زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہونے والے یہ وکیل گجرانوالا، ڈیرہ غازی خان، سہیوال ، سرگودھا اور فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کے مطالبے پر زور دینے کے لئے احتجاج کررہے تھے۔وکیلوں کے احتجاج کے دوران ان کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں اتنے لوگ زخمی ہوئے۔