لکھنو:ایس ایس پی رہائش گاہ پر تعینات ڈسپیچ ریڈر کی بیوی کے گلے سے لٹیرے چین لوٹ کر فرار ہوگیا ۔ چند قدم پر کھڑے خاتون کے شوہر لٹیروں کو دیکھتے ہی رہ گئے اور وہ آنکھوں سے اوجھل ہوگئے ۔ متاثرہ کی تحریر پر معاملہ درج کرلیاہے ۔
گڑمبا کے کلیان پور میں رہنے والی رانی مشرا ایس ایس پی رہائش گاہ پر ڈسپیچ ریڈر کے عہدے پر تعینات شوہر اودھیش کمار مشرا کے ساتھ جمعرات کی شام سبزی خرید نے ڈنڈہیا بازار گئی تھی ۔ اودھیش موٹرسائیکل سے تھے اور کچھ دوری پر کھڑی رانی کو سر راہ نشانہ بناکر موٹرسائیکل سوار بدمعاش گلے سے ان کی چین لوٹ کر فرارہوگیا ۔ بازار میں لوٹ کی واردات ہوتے ہی افراتفری مچ گئی ۔کئی لوگ بدمعاشوں کے پیچھے دوڑے لیکن دونوں موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے ۔