موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن کے ترکولیا تھانہ علاقہ میں چوری کے الزام میں گرفتار ایک نوجوان کی آج علی الصبح موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شنکر سریا گاں کے رہنے والے دنیش شاہ (34) کو کل شام گئے گا¶ں کے لوگوں نے چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر شدید طور پر زخمی کرنے کے بعد پولیس کو سونپ دیا تھا۔ زخمی نوجوان کو نزدیکی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی نازک حالت دیکھ کر اسے موتیہاری صدر اسپتال ریفر کردیا گیا۔ نوجوان کی علاج کے دوران آج علی الصبح موت ہوگئی۔دریں اثنا اس کے رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ زمین کے تنازعہ میں کچھ لوگوں نے اس پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کیا تھا جہاں پولیس نے بھی اس کی جم کر پٹائی کی ہے جس سے اس کی موت ہوگئی۔صدر اسپتال میں کشیدگی کے پیش نظر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔