مظفر نگر۔(یو این آئی) پولیس لائن کے اسلحہ خانہ میں تعینات سپاہی نے آج صبح خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ضلع باغپت کے جون مانا گاؤں کے باشندہ سپاہی شوقین پال (۴۵) پولیس لائن کے اسلحہ خانہ میں تعینات تھا۔ صبح تقریباً ساڑھے ۶بجے اس نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ فوری طور پر خودکشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔سیول تھانے میں قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔