دھمتری:چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں پولیس نے تین گانجا اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کونٹل گانجا برآمد کیا ہے ۔ارجنی پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دہلی نمبر کی پاسنگ والی ایک کار میں تقریباً ایک کونٹل 40کلو گانجا لے کر جارہے چار ملزمین میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تمام ملزمان آمدی نگر پنچایت کے پاور اسٹیشن کے نزدیک کل کار چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ۔سبھی ملزمان کار میں رکھے گانجے کو اڈیشہ سے مدھیہ پردیش لے جارہے تھے ۔
پولیس نے اس معاملے میں فوراً کارروائی کرکے انل سنگھ (23)،اومکار مراوی(27)اور امت تیواری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ان ملزمان میں دو ملزم انل اور اومکار مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے پپراہا گاؤں کے رہنے والے ہیں ،جبکہ امت سیدھی ضلع کے دیوارگڑھ گاؤں کا رہنے والاہے ۔ایک دیگر ملزم ابھیشیک شکلا فرار ہے ۔پکڑے گئے ملزمین نے بتایا کہ وہ گانجے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔پولیس نے ملزمین کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔