ہاپوڑ(نامہ نگار)شہر میں خواتین اورلڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کے واقعات پر روک لگانے کیلئے کوتوالی پولیس نے آپریشن مجنوںشروع کردیا ہے۔مہم کے تحت پولیس نے نصف درجن مجنوںکو گرفتارکرلیا ہے۔پولیس کی کارروائی سے شہدوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ پولیس کے ایک ترجما نے بتایاکہ مہم جاری رہے گی۔ واضح رہیکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شہری علاقہ میں اسکول کی طالبات کے ساتھ اوراسکول کالجوں کے قریب چھیڑخانی کی وارداتوں میںاضافہ ہورہاتھا۔ اس کے علاوہ شہر کی پاش کالونیوں میں بھی خواتین اورلڑکیوںکے ساتھ چھیڑخانی کے واقعات ہورہے تھے ۔
مذکورہ واقعات پر روک لگانے کیلئے کوتوالی پولیس نے کوتوالی انچ
ارج راجیندرسنگھ کی قیادت میں آپریشن مجنوں کا آغاز کیا۔اس سلسلے میں آج پولیس کی ٹیم سورگ آشرم روڈ واقع آریہ کنیا ڈگری کالج اورانٹرکالج پر پہنچی۔یہاں پر پولیس نے چارمجنوں کو حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ ٹیم نے پاش کالونی شیوپوری پہنچ کر دومجنوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا اس سلسلے میں کوتوالی انچارج راجیندرسنگھ یادو نے بتایا کہ آپریشن مجنوجاری رہے گا۔