ایس ایس پی نے انسپکٹر کی کارکردگی پردی مبارک باد
کانپور :علی الصبح لٹیروں نے بٹھور کلیانپور اور پنکی علاقے میں مسلسل ہوری لوٹ اور چوری کی وارداتوں کو انجام دیا ۔ ان چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہے سابق تھانہ انچارج جسونت سنگھ کو ایس ایس پی نے لائن حاضرکرکے بٹھور تھانے کی کمان سابق کرائم برانچ انچارج اور ترقی پاکر بنے انسپکٹر سنجے مشرا کو دی ۔ تھانہ پولیس او سرویلانس کی مدد سے لوٹ کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لٹیروں کو کار سمیت گرفتار کرلیا ۔ دراصل گزشتہ دنوں بٹھور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ویگن آر کار لٹیروں کا خوف اتنا بڑھ گیا تھاکہ لوگوں نے اس راستے سے نکلنا چھوڑ دیاتھا ۔ کارسواروں کے ذریعہ مسلسل انجام دی جارہی واردات کو بٹھور کی پولیس روکنے میں ناکام ہورہی تھی ۔ چوروں کے آگے سر تسلیم خم رہی ۔تھانہ پولیس کی کمان دینے والے تھانہ انچارج جسونت سنگھ کو ایس ایس پی شلبھ ماتھور نے لائن حاضرکردیا۔ انہو ں نے بٹھور میں بڑھ رہی واردات اور لٹیروں کا چیلینج قبول کرنے کے لئے سب سے کامیاب سابق کرائم برانچ انچارج اور انسپکٹر سنجے مشرا کو بٹھور تھانے کی کمان سونپی ۔ چارج سنبھالتے ہی انچارج انسپکٹر نے داروغہ کے ساتھ علاقے کا معائنہ کرکے لٹیروں کے خلاف مہم شروع کی ۔انہوں نے علاقے میں پولیس کو لٹیروں کی تلاش میں لگا دیا ۔ اس مہم کے تحت ان کے ہاتھ بڑی کامیابی لگی اور کار سوار چار لٹیروں کو پکڑ کر تھانے لے آئی ۔ سختی سے پوچھ گچھ پر پکڑے ملزمین گھمنی بازار کا شوبھت پور گولو ، دھیرندر عرف دھیرو ، موٹا ، وشال ہیں ۔ انہوںنے اپنا گناہ قبول کرلیاہے اور شاطر لٹیرے گروہ کا ممبر بتایاہے ۔ یہ نام بدل کرشہر میں لوٹ مار کرتے تھے ۔ انسپکٹر نے بتایاکہ یہ سب دنیش پور بمبا گروہ کے اراکین ہیں ۔ پولیس شوبھت کو پہلے ہی پکڑ کر جیل بھیج چکے ہیں ۔ اس کے دیگر ساتھی فرار چل رہے تھے ۔ جن کو پکڑکرپولیس نے گروہ کا پردہ فاش کردیا۔ انچارج انسپکٹر نے بتایاکہ ملزمین کے خلاف چوری اور لوٹ کی واردا ت کا مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیاہے ۔
محمد عبدالسمیع میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام عید ملن
کانپور: عوام اور پولیس کا تال میل دیکھ کر مجھے آج بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ اور اس طرح سے شہر میں پروگرام ہوتے رہنے چاہئے اسی پولیس انتظامیہ اور عوام کے اندر تال میل رکھ کر ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھاجائے گا تو شہر امن کے ساتھ ترقی کرتارہے گا ۔ مذکورہ خیال قاری محمد عبدالسمیع میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد عید ملن تقریب میں ایس ایس پی کانپور شہر شلبھ ماتھور نے بھاٹیہ ریسٹورینٹ پریڈ میں ظاہر کیا ۔ اے ڈی ایم سٹی اویناش سنگھ نے کہاکہ مجھے لگتاتھا کہ جو کام میں کررہاہوں وہ میری ڈیوٹی ہے لیکن اس انداز سے شہر کے مسلمانوںنے عزت اور پیار دیتے ہوئے اپنے دلوں میں جگہ دی ہے یہ یقین کسی اعزاز سے کم نہیںہے اور میں کوشش کرتارہوں گا کہ عوام کو ساتھ لیکر ایسے کام کروں کے کانپور کا نام پورے ملک میںروشن ہو۔
سابق اے ڈی ایم سٹی شکنتلا گوتم نے کہاکہ ہر بچے کو تعلیم دلائیے ۔ ہم نے عہد کررکھاہے کہ اپنے علاقے میں کسی کو بھی ناخواندہ نہیں رہنے دیں گے ۔ آل انڈیاغریب نواز کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ہاشم اشرفی نے رمضان المبارک ، عید الفطر میں اچھے بندوبست کے لئے ضلع انتظامیہ اورپولیس کا شکریہ ادا کیا۔
کانگریس نے مرکزی وزیر زراعت کا پتلاکیا نذرآتش
کانپور :مرکزی وزیر زراعت نے کسانوں پر معاشقہ کے سبب خودکشی کرنے کی بات کہی تھی ۔ ان کے اس الزام کو کسانون کی بے عزتی بتاتے ہوئے کانگریس مہانگر نے کوتوالی چوراہاپر وزیر کا پتلا نذر آتش کیاتھا ۔ کانگریس نے الزام لگایاتھا کہ مودی حکومت نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان میں کوئی بھی پورا نہیں کیاہے اس لئے اب وہ عوام کی توجہ بھٹکانے کےلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنارہے ہیں ۔ وزیر زراعت کا حال ہی میں دیابیان اسی کی ایک کڑی ہے ۔ ایسا لگتاہے کہ بی جے پی حکومت کے وزیر اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں اسی لئے وہ ایسے بیان دینے سے قبل ایک بار بھی سوچتے تک نہیں ۔پتلا نذرآتش کرنے والوں میں ہرپرکاش اگنی ہوتری ، کرپیش ترپاٹھی ،پون گپتا ، دنیش باجپئی شامل تھے ۔