لکھنؤ (نامہ نگار) وبھوتی کھنڈ علاقہ میں ایٹاوا کے رہنے والے نندو عرف دیا نند یادو کے قتل کے معاملہ میں پولس نے اس نو جوان کو گرفتا ر کر لیا ہے جس فلیٹ میں نندو کو گولی ماری گئی تھی پولس نے ملزم کے پاس سے ایک اسکارپیو ، تین موبائل فون اور نقد روپیہ برآمد کیا ہے اس معاملہ میں ابھی ۶ ملزمین فرار ہے ایس او ویبھوتی کھنڈ ناگیندر چوبے نے بتا یا کے گزشتہ ۱۳ مارچ کی شب ایٹاوا کے رہنے والے نندو کا اسکے ہی کچھ ساتھیوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا نندو کو گولی مارنے کے بعد ساتھیوں نے ہی اس کو اعلا ج کے لئے رام منوھر لوحیا اسپتال میں بھر تی کرایا تھا نندو کو اسپتال میں بھر تی کرانے کے بعد سبھی ملزمین فرار ہو گئے تھے نندو کے ساتھ وار دات کے وقت موجود اس کے ایک ساتھی نے اس کے قتل کی خبر فون کر ک
ے کنبہ والوں کو دی تھی اس معاملہ میں نندو کے گھر والوں نے اس کے ساتھیوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی تفتیش کے دوران پولس کو اس بات کا پتہ چلا کہ نندو یادو گزشتہ ۱۳ مارچ کو ایٹاوا کے رہنے والے گورو یادو، مان پال سنگھ ، راجو اور پنٹو کرہل کے ساتھ ایٹاوا سے لکھنؤآیاتھا۔ اس کے بعد گورو اپنے ایک ساتھی الہ آباد کے رہنے والے سوریندر موہن اور فیض الہدا کے گومتی نگر توسیع واقع فلیٹ پہنچے تھے فلیٹ میں ان لوگوں نے گوشت اورشراب منگوائی سب لوگ شراب پی رہے تھے شراب کے نشے میں مانپال کا نندو سے کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا اس پر مان پال نے اس کو ریوالور سے گولی مار دی گولی لگنے سے نندو کی موت ہو گئی نندو کی موت کے بعد سبھی لوگوں نے اس کی لاش کو فلیٹ کی پار کنگ میں کھڑی سفاری گاڑی میں رکھااس کے بعد نندو کو رام منوھرلوحیا اسپتال لے گئے جب کی سوریندر موہن اور فیض الہدیٰ نے کمرے میں پڑے خون کوصاف کیا نندو کو اسپتال میں چھوڑ کر اس کے ساتھی بھاگ گئے جب کی سو ریندر موہن اور فیض الہد یٰ بھی فلیٹ بند کر کے غائب ہو گئے اس تفتیش کے باد گزشتہ شب وبھوتی کھنڈ پولس نے ملزم سو ریندر موہن کو اس کے فلیٹ سے گرفتار کیا پولس نے کمرے سے نندو کا جوتا اور خون سے سنی چادر ،اسکارپیو ، تین موبائل فون اور ۱۵ سو روپیہ برامد کئے اس معاملہ میں ابھی ملزم فیض الہدیٰ، گورو ، مان پال ،راجو ،پنٹو اور انکا ایک ڈرائیور فرار ہے پکڑا گیا ملزم سوریندر موہن پراپرٹی ڈیلنگ کے ساتھ ایل ایل بی کی پڑھائی بھی کر رہا ہے ایس او وبھوتی کھنڈ نے بتا یا کہ گورو ۲۰۱۲ میں آشیانہ تھانے سے چوری کے معاملہ میں جیل بھی جا چکاہے ۔