پانچ ملزمین گرفتار ،لوٹ میں استعمال کی جانے والی انووا گاڑی برآمد
فتحپور:تھریاو¿ں تھانہ علاقے کے بلندہ گاو¿ں کے نزدیک ہائیوے پر گاڑی لوٹنے کے ارادے سے کھڑے دوسرے اضلاع کے انووا سوار پانچ بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بدمعاشوں کے قبضے سے روڈ ہولڈپ میں استعمال کی جانے والی انووا گاڑی کو برآمد کرلیاہے ۔ پولیس کو چکما دیکر دو بدمعاش فرار ہوگئے ۔
ایس پی انیس احمد انصاری نے بدھ کو پولیس لائن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کوشامبی ضلع کے بھرواری قصبہ باشندہ محمد اسلم گزشتہ ۱۰اگست کو ٹرک نمبر یوپی ۷۸ بی این ۶۳۱۵ سے الہ آباد سے بھینس لاد کر کہیںجارہاتھا ۔
تبھی تھریاو¿ں تھانہ علاقے کے انباپور گاو¿ں کے نزدیک گاڑیوں سے لوٹ مار کرنے کے ارادے کھڑے بدمعاشوں نے سڑک پر کنٹینر کھڑا کرکے ٹرک کو روکوا لیا تھا اور ٹرک ڈرائیور کو طمنچہ کی نوک پر انووا گاڑی میں بیٹھا کر اس کے اور کلینر کے پاس رکھے ۹ ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔
ایس پی نے اس واردات کا پردہ فاش کرکے اور ملزمین کی گرفتاری کےلئے پولیس ٹیم کی تشکیل کی تھی ۔ انہو ں نے بتایاکہ پولیس ٹیم نے موقع پر گھیرا بندی کرتے ہوئے گاڑی لٹیروںکو خود سپردگی کرنے کےلئے کہاکیونکہ بدمعاش پولیس کی گاڑیوں میں ٹکر مارتے ہوئے بھاگنے لگے ۔لیکن بدمعاشوں کو دوڑا کر پولیس نے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوبدمعاش چکما دیکر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بدمعاشوں کے قبضے سے لوٹ میں استعمال کئے جانے والی انووا گاڑی برآمد کرلی ۔