فتح پور:اتوار کو پولیس لائن میں لوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی سالگ رام ورما نے بتایا کہ سنیچر کو باندھا ساگر شاہراہ پر موٹر سائیکل سواروں نے کانپور کے ہربنس موہان کے رہنے والے روی ڈوری وال کرانہ کاروباری سے نولاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ناکہ بندی کی گئی۔ مخبر سے اطلاع ملی کی ملزمین کالی پلسر اور اپاچی سوار بند کی روڈ خرما نگر تیراہا پر کھڑے ہیں۔جس پر پولیس ٹیم نے ملزمین کو دوڑاکر پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا اور دو فرار ہوگئے جن کے پاس سے ۸لاکھ ۰۶ہزار روپئے، تین موٹر سائیکل ، دو طمنچوں سمیت کارتوس برآمد ہوئے۔