بارہ بنکی:کاشت کاروں، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کی حمایت کا دعویٰ کرنے والی حکومت میں شہزورں کے قہرسے بچنے کیلئے غریبوں کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ رام سنیہی گھاٹ تحصیل واقع دریا آباد تھانہ علاقے کا نبھا گاؤں اس کی مثال ہے چھوٹے چھوٹے معاملات کے سلسلے میں مقدمہ درج کرنے والی پولیسمعاملات کا تصفیہ کرانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ چکپوروہ گاؤں کے باشندے لکشمن اور اس کے چھوٹے بھائی سرکاری زمینوں کے علاوہ راستوں پر غیر قانونی قبضہ کر رہے ہیں۔
غیر قانونی قبضہ کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک پولیساہلکار پر عدالت کے ذریعہ شہزوروںنے چھیڑ خانی اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کرا دیا اس کے علاوہ بہت سی ایسی مثالیں ہیں جس کی وجہ سے غریبوں کا جینا محال ہو رہا ہے۔