لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ آشیانہ کے بنگلہ بازار پولیس چوکی کے نزیک اتوار کوایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ملی۔ لاش کو دیکھ کر علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ تھوڑی دیر میں پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اتوار کی صبح تقریباً دس بجے بنگلہ بازار پولیس چوکی کے پاس وی آئی پی روڈ پر ایک نامعلوم شخص (۴۰) کی لاش پڑی ملی۔ ادھر سے گزر رہے رکشا چلانے والے نے لاش کو دیکھا تو اس کی اطلاع چوکی پر دی۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی تفتیش شروع کر دی۔ تقریباً گھنٹے بھر کی تفتیش کے بعد بھی پولیس کو ایسا کوئی سراغ نہیں ملا جس سے متوفی کی شناخت کی جا سکے۔ متوفی نے ایک ہاف پینٹ پہن رکھی تھی۔ کافی کوشش کے بعد بھی پولیس شناخت
نہیں کر پائی تو لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے جسم پر کسی طرح کے چوٹ کے نشان موجود نہیں ہیں۔ لاش کو دیکھ کر کسی بیماری کے سبب موت ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی صحیح وجہ معلوم ہو سکے گی۔