بارہ بنکی (نامہ نگار)پولس سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی تعمیل کرائی جارہی کارروائی کے سلسلہ میں ضلع بارہ بنکی پولس کے ذریعہ چیکنگ کے دوران ۲ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ۲عدد ناجائز دیسی طمنچہ و کارتوس برآمد کیا گیا۔
تھانہ دریاآباد پولس کے ذریعہ رات چیکنگ کے دوران تاناشاہ مزار مین نگر سے ملزم شری رام ولد چھوٹے لال باشندہ قاضی کا پوروا مزرعہ متھرا دریاآباد بارہ بنکی کو گرفتار کیا گیا۔ جامہ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک عدد ناجائز طمنچہ ۳۱۲بورایک عدد زندہ کارتوس برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف تھانہ دریاآباد میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ وہیں دوسری جانب تھانہ مسولی پولس کے ذریعہ صبح میں کوچنگ کے دوران سرسنڈا کے نزدیک سے ملزم شمش
یر ولد پیروساکن جلال پور تھانہ مسولی کو گرفتار کیا گیا۔ جامہ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک عدد طمنچہ برآمد ہوا۔ ملزم شمشیر کے خلاف آرم ایکٹ کے تحت تھانہ مسولی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔ تھانہ کوٹھی پولس کے ذریعہ ایک ملزم گرفتار اور ۵لیٹر ناجائزشراب برآمد ۔ تھانہ کوٹھی پولس کو چیکنگ کے دوران ملزم رام نویل ولد راجارام ساکن پورے رام دین مزرعہ تھانہ کوٹھی کو پانچ لیٹر ناجائز شراب کے ساتھ نہر پلیا رام دین پوروا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم رام نیول کے خلاف آبکاری ایکٹ کی دفعہ -۶۰کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیاگیا۔