لکھنؤ۔ مال علاقہ میں رہنے والے چٹ فنڈ کمپنی ایجنٹ کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے بغیر پولیس کو اطلاع کئے ہی اس کی آخری رسوم اداکر دی۔ مال نبی پناہ گاؤں کے رہنے والے ۳۸ سالہ نتھا یادو کی لاش جمعہ کو اس کے ہی باغ میں رسی کے سہارے لٹکتی ہوئی ملی۔ رفع حاجت کیلئے نکلے گاؤں والوں نے جب لاش دیکھی تو اطلاع اس کی بیوی پھول متی کو دی۔ اس درمیان گاؤں کے دیگر لوگ بھی جمع ہو گئے۔ گاؤں والوں نے واردات کی اطلاع پولیس کو دیئے بغیر ہی اس کی لاش کی آخری رسوم ادا کر دی۔بتایاجاتا ہے کہ نتھا کھیتی کے ساتھ چٹ فنڈ کمپنی میں ایجنٹ کا کام بھی کرتا تھا۔ وہ صارفین کے ذریعہ مسلسل رقم واپس دلائے جانے کے مطالبہ سے تناؤکا شکارہو گیا تھا اسی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھالیا۔