کوشامبی :ضلع میں پولیس بالکل غیر سنجدہ ہوچکی ہے۔جس کی تازہ مثال آج تھانہ کوکھراج کے بھرواری پولیس چوکی میں دیکھنے کو ملی ۔جہاں ایک ساٹھ سالہ ایک بزرگ ریلوے لائن پار کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آجانے پر اپنے ہاتھ گنواں بیٹھا اور اطلاع پہنچی پولیس نے اسے ٹیکسی میں بٹھاکر پولیس چوکی لے آئے اور پوچھ گچھ کے چکر میں وہ اتنا مصروف ہوگئے وہ کہ اس کا فوری علاج کرانا بھی ضروری نہیں سمجھااور نہ ایمبولینس سے اسے اسپتال بھیجوایا اور مذکورہ شخص نے پولیس چوکی پر دم توڑ دیا ۔
اطلاع کے مطابق ۶۰ سالہ بزرگ بھرواری ریلوے اسٹیشن کے مشرقی کیبن کے پاس سے ریلوے لائن پار کرتے وقت ٹرین کی زد میںآیا جس سے اس کے ہاتھ کٹ گئے ۔اطلاع جی آرپی کو دی گئی ۔پولیس جائے واردات پر چار گھنٹہ تاخیرسے پہنچی اور بزرگ کو چوکی لے آئے ۔ پولیس نے زخمی بزرگ سے اتنی پوچھ گچھ کی بزرگ نے چوکی میں ہی دم توڑ دیا ۔