ایٹہ (نامہ نگار) مہلک بیماری پلس پولیو کے خاتمہ کے لئے ضلع میں پلس پولیو مہم شروع کی گئی۔مہم کے تحت نوزائید سے لے کر پانچ سال تک کے تقریباً تین لاکھ بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔خصوصی ترقیات افسر صاحب سنگھ نے اتوار کی صبح اقلیتی بستی تکیہ پہنچ کر بچوں کو پولیو کی خوراک پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوشش کی جانی چاہئے کہ پولیو کی دوانوزائید سے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی طور پر پلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے تحت کام کرنے والے رضاکار گھر گھر جاکر دوا پلائیں ۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر آرسی پانڈے نے آریہ سماج مندر کے قریب ضلع چترگپت کلیان سمیتی کے صدر کی رہائش گاہ پر پلس پولیو بوتھ کا افتتاح کیا۔ان کے ساتھ عالمی صحت تنظیم کے ایس ایم او ڈاکٹر ارجت، نوڈل افسر ڈاکٹر دھرویندر بھدوریا وغیرہ موجود تھے۔