ہاپوڑ(نامہ نگار)ہاپوڑ(نامہ نگار) ضلع مجسٹریٹ اجے یادو نے بتایاکہ آئندہ ۲۰فروری سے شروع ہونے والی پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انھوںنے ضلع بیسک تعلیم افسرکو ہدایت دی ہیکہ وہ اسکولی بچوں کی ریلی نکلوائیںانھوں نے کہاکہ پانچ سال کے بچوںکو پولیوبوتھ پر لانے کیلئے گروپ بنائے جائیں ۔اورگائوں پردھان وراشن ڈیلیربچوں کوپولیو کی خوراک پلانے کیلئے پولیوںبوتھ تک پہنچانے میںتعائون کریں ضلع مجسٹریٹ کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں افسران سے خطاب کررہے تھے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمصباح نے کہا کہ جنوری ۲۰۱۵کے ڈیٹہ میں پانچ پولیوکے مریضوںکی تصدیق کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جو بچے اینٹ کے بھٹویاغریب بستیوںمیںرہتے ہیں وہ پولیوں کی خوراک سے محروم ہوجاتے ہیں دھولانا علاقہ میںپولیوں کی خوراک پینے سے ۴۲بچے محروم رہ گئے ہیں ۔انھوںنے کہا کہ اسکولوںمیں دعاء کرانے کے وقت بچوں کو پولیوں کی خوراک پلانے کی معلومات دی جائے ۔
مسٹریادو نے کہاکہ اگرسپروائزروآنگن باڑی کارکنان کے بچے بورڈ کے امتحان دے رہے ہیں تو ان کی ڈیوٹی پولیو مہم میں نہ لگائی جائیں۔انھوں نے محکمہ صحت کے کارکنان سے کہا کہ آئندہ ۳۱مارچ تک ٹیکاکاری پروگرام مکمل کرلیا جائے۔ جلسہ میں چیف میڈیکل افسردنیش شرما ،بی ایس اے ایم پی ورما،ڈی آئی اوایس جیوتی پرشاد ، ضلع پروگرام افسرساوتری دیوی ،بدرعالم اوراین جی او بہارحسین وغیرہ موجودتھے۔