فتح پور۔ (یو این آئی) فتح پور میں محکمہ صحت کے عملہ کی جانب سے پولیو کی خوراک پلائے جانے کے بعد دو بچوں کی کل رات موت ہوگئی جبکہ چھ بیمار ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ للولی علاقہ کے مختار گاوں میں کل متعدد بچوں کو پولیو کی دوا پلائی گئی تھی ان میں سے آٹھ بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ ان میں سے ایک سال عمر کے دو بچوں رام اگر اور مکیش کی موت ہوگئی۔شدید طور پر بیمار دیگر چھ بچوں کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعہ سے مشتعل دیہات کے لوگو نے باندہ ، فتح پور، راستہ جام کردیا۔ اطلاع ملنے پر سرکردہ افسران وہاں پہنچے اور اس واقعہ کی جانچ کے احکام جاری کردیئے۔